the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



امریکہ کے صدر براک اوباما نے امیگریشن نظام میں بڑی اصلاحات کا اعلان کیا ہے جس سے ملک میں موجود لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ملک بدری کا خطرہ عارضی طور پر ٹل گیا ہے۔

انھوں نے اپنے اس منصوبے کی جزیات کا اعلان جمعرات کو دیر گئے اپنے خطاب میں کیا۔

"اگر آپ امریکہ میں پانچ سال سے زائد عرصے سے رہ رہے ہیں، اگر آپ کے بچے ہیں اور وہ امریکی شہری یا قانونی رہائشی ہیں، اگر آپ اندراج کراتے ہیں اور آپ کا ماضی میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو اور آپ محصولات میں اپنا جائز حصہ دینے کے تیار ہوں۔۔۔آپ ملک بدری کے خوف کے بغیر ملک میں عارضی طور پر قیام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔"

نئے ایگزیکٹو آرڈر کے نفاذ میں چھ ماہ تک لگ سکتے ہیں۔ اس سے تقریباً 47 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن فائدہ اٹھا سکیں گے جنہیں کام کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے امیگریشن کے معاملے پر کانگریس کو ایک طرف رکھتے ہوئے، کہا ہے کہ وہ ملک ٹوٹ پھوٹ کے شکار اس نظام کو درست کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔

"میں جو بیان کر رہا ہوں وہ احتساب ہے۔۔۔ ایک درمیانی راستہ۔ اگر آپ اس ضابطے پر پورا اترتے ہیں تو آپ باہر نکلیں اور خود کو قانون کے مطابق بنائیں۔ اگر



آپ مجرم ہیں تو آپ کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔۔۔اگر آپ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا منصوبہ رکھتے ہیں تو اس بات کے امکانات اور بڑھ گئے ہیں کہ آپ گرفتار اور ملک بدر کیے جائیں۔"

متعدد ریپبلکنز نے اوباما کی طرف سے اپنے منصوبے کو کانگریس میں قانون سازی کی بجائے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے نافذ کرنے پر تنقید کی ہے۔

انھوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیے جانے سے محفوظ رکھنے کو جرائم پیشہ لوگوں کو استثنیٰ فراہم کرنے کے مترادف قرار دیا۔

اوباما نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس ٹوٹے پھوٹے نظام کو اسی حالت میں رہنے دینا ہی دراصل استثنیٰ ہے۔‘‘

صدر ایک سال تک انتظار کرتے رہے کہ ریپبلکن رہنما ایوان نمائندگان میں امیگریشن اصلاحات کو رائے شماری کے لیے پیش کریں کیونکہ سینیٹ پہلے ہی اسے منظور کر چکی تھی۔

ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوہنر بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو صدر کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دے رہے ہیں۔ ایک وڈیو پیغام میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ " وہ ایک بادشاہ اور ایک حکمران کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں"۔

حکام کا کہنا ہے کہ صدر قانونی طرز عمل اپنائے ہوئے ہیں اور وہ اب بھی کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.